23 مئی 2014 - 11:59
استقامت ہی صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کی واحد راہ ہے

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ استقامت ہی صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کی واحد راہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ارنا کی رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے بیروت میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ مسلحانہ جد وجہد سے ہی سن دوہزار میں جنوبی لبنان کو صیہونی قبضے سے آزادی حاصل ہوئي۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ لبنان کی بعض سرزمینوں کی آزادی کے لئے سیاسی راہ حل محض وہم  وخیال ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان میں استقامت کی ثقافت رائج ہوچکی ہے جس سے ملت لبنان کی زندگي میں بنیادی تبدیلیاں آئي ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو بھی استقامت کی مخالفت کرے گا وہ دشمن شمار ہوگا۔ واضح رہے حزب اللہ کی جدوجہد کے نتیجے میں پچيس مئي دوہزار کو صیہونی حکومت کی فوج بائيس سالہ قبضے کے بعد سے جنوبی لبنان سے پسپائي اختیار کرنے پرمجبور ہوئي ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲